سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کیلنڈرکا اجراء کیا
بھوپال8جنوری(پریس ریلیز) پریس کلب آف ورکنگ جرنلسٹس کے ذریعہ شائع کردہ سال 2021 کا کیلنڈر آج سابق وزیر اعلی اور قائد حزب اختلاف کمل ناتھ نے اجراء کیا۔اس موقع پر تنظیم کے صدر سید خالد قیس نے ریاست میں جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے لئے شری کمل ناتھ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما آصف ذکی سمیت بی پی بنشل ، ابرار احمد ، راجیش پٹیل ، شہاب ملک ، میرا تیواری ، مغیز احمد ، فیروز خان ، ساجد خان وغیرہ موجود تھے۔پریس کلب آف ورکنگ جرنلسٹس کی قومی جنرل سکریٹری ریما ایرانی نے صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے تمام سیاسی لیڈران اور وزراء کو خط لکھ کر توجہ مبذول کرائی ہے ۔